تاجربرادری کی سہولت کے لئے الفلاح بلڈنگ مال روڈ میں لائسنسنگ بوتھ قائم

24 Jun, 2024 | 08:37 AM

Imran Fayyaz

(عابد چودھری) تاجر برادری کےلئے ایک اور ڈرائیونگ لائسنس سینٹر کا قائم کر دیا گیا۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نےتاجر برادری کےلئے  ایک اور احسن اقدام اٹھاتے ہوئے بزنس فسلیٹیشن سینٹر الفلاح بلڈنگ مال روڈ میں لائسنسنگ بوتھ قائم کر دیا جہاں تاجر لرنر پرمٹ،ڈوپلیکیٹ لائسنس،رینول و انٹرنیشنل لائسنس کےلئے تشریف لاسکتے ہیں۔ 
عمارہ اطہر سی ٹی  او کے مطابق لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں بھی لائسنس سینٹر قائم کیا گیا ہے،شہریوں کے ساتھ ساتھ تاجر برادری کو ترجیحی بنیادوں پر سروسز فراہم کی جارہی ہیں۔
 
 
 

مزیدخبریں