ویب ڈیسک: سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف کیس , سپریم کورٹ نے دو نئی درخواستیں بھی سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔
سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کی گئی ضمنی کاز لسٹ کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلئینز کے ٹرائل کے متعلق دو نئی درخواستیں بھی دیگر درخواستوں کےساتھ سنی جائیں گی۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بنچ پیر کو سماعت کرےگا.
واضح رہے کہ نئی درخواستیں زمان خان وردگ اور جنید رزاق نامی شہریوں نے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں.