لائن آف کنٹرول پربھارتی فورسز کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی، پاکستان کا شدید احتجاج

24 Jun, 2023 | 09:24 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: لائن آف کنٹرول  ستوال سیکٹر میں بھارتی فورسز کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر پاکستان نے شدید احتجاج کیا۔ 

تفصیلا ت کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو آج وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا۔

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے  ہیں، بھارتی فورسز کی کارروائی 2003 کے سیز فائر مفاہمت کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ پاکستان کی جانب سے بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ جنگ بندی مفاہمت کا احترام کرے۔ بھارت واقعے کی تحقیقات کرے اور لائن آف کنٹرول پر امن برقرار رکھے۔

واضح رہے کہ  24 جون کو بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں دو شہری ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔

مزیدخبریں