سٹی 42 : عالمی مارکیٹ میں سونا 1 ڈالر اضافے سے 1920 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت میں کمی کی وجہ سے پاکستان میں سونا سستا ہوگیا ،ایک تولہ سونا 2500 روپے سستا ہو نے کے بعد 2لاکھ 14 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ۔دس گرام سونا 2143 روپے کمی سے 1 لاکھ 86 ہزار 43 روپے کا ہوگیا جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کمی سے 2500 روپے کا ہوگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کی کمی واقع ہوئی تھی ۔