پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروفیشنل باکسنگ میلہ گلگت میں سج گیا

24 Jun, 2023 | 09:00 PM

Bilal Arshad

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروفیشنل باکسنگ میلہ گلگت میں سج گیا۔ 

گلگت کا لالک جان شہید نشان حیدر اسٹیڈیم شائقین سے کچھا کچھ بھر گیا۔ پاکستان آرمی اور گلگت بلتستان حکومت مشرکہ طور پر 2 روزہ ایونٹ کا انعقاد کر رہے ہیں۔  

پاکستان کے پہلے ورلڈ یوتھ چیمپئن عثمان وزیر ہوم گراونڈ پر اپنے ورلڈ ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔ عثمان وزیر کا مقابلہ تنزانیہ کے ٹاپ باکسر فقیری سیلوم سے ہوگا۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل ایونٹ میں پاکستان سمیت 10 ملکوں کے باکسر حصہ لے رہےہیں۔  انٹر نیشنل ایونٹ میں برطانیہ، تنزانیہ،جرمنی، افغانستان، نائجیریا، فلپائن کے باکسرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔اس کے علاوہ انڈونیشیا، تھائی لینڈاور متحدہ عرب امارات کے باکسرز بھی ایونٹ میں شریک ہیں۔

مزیدخبریں