ایم ڈی سوئی ناردرن علی جاوید ہمدانی برطرف

24 Jun, 2023 | 08:31 PM

سٹی 42: بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایم ڈی سوئی نادرن علی جاوید ہمدانی کو برطرف کردیا۔

سوئی نادرن بورڈ نے 18فروری کو ایم ڈی سوئی نادرن علی جاوید ہمدانی کو معطل کردیا تھا۔علی جاوید  ہمدانی کو اختیارات کے غلط استعمال اوراربوں روپے نقصان کا الزام تھا۔معطل ہونے کے باوجود علی جاوید ہمدانی بطور ایم ڈی 55لاکھ روپے تنخواہ وصول کررہے تھے۔

اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کے نتیجے میں بورڈ اور ایف آئی اے نے انکوائری شروع کی تھی۔22ارب روپے کےمتنازع بنوں ویسٹ پائپ لائن منصوبہ شروع کرنے پر بورڈ خائف تھا۔علی جاوید ہمدانی نے سینئیر افسران کو او ایس ڈی بنا کر کمپنی جونئیر افسران کے حوالے کردی تھی۔

مزیدخبریں