ویب ڈیسک: اوکاڑہ کے سرکاری ہسپتال میں ذونیرہ عباس نامی نرس ڈیوٹی کی بجائے ٹک ٹاک بنانے میں مصروف تھیں جس سے منع کرنے پر ذونیرہ نے سب انسپکٹر کو تھپڑ رسید کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر عبدالحمید کی والدہ ہسپتال میں زیر علاج تھیں،عبدالحمید نے نرس کو ٹک ٹاک بنانے کی بجائے والدہ کو انجکشن لگانے کا کہا تھا جس پر کچھ بحث کے بعد نرس ذونیرہ نے عبدالحمید کو تھپڑ رسید کردیا۔
View this post on Instagram
سب انسپکٹر عبدالحمید نے مقدمے کے اندراج کیلئے درخواست جمع کروا دی ہے۔
دوران ڈیوٹی نرس کی ٹک ٹاک بنانے کی ویڈیوز بھی حاصل کرلی گئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نرس دوران ڈیوٹی وارڈ میں ٹک ٹاک بنوا رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق سیاسی اثر و رسوخ رکھنے اور متعدد شکایات کے باوجود نرس ذونیرہ کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔