دوران تدریس طالب علم پر تشدد، ملزم گرفتار

24 Jun, 2023 | 06:33 PM

سٹی 42: لاہور  کے علاقے میں دوران تدریس طالب علم پر تشدد کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔ 

 سوشل میڈیا پر ویڈیو منظرعام پر آتے ہی سمن آباد پولیس نے  فوری ایکشن لے لیا ۔ایس پی اقبال ٹاؤن محمدعثمان ٹیپو کی ہدایت پر ملزم آصف قادری کو  گرفتار کیا گیا ۔ایس ایچ او نسیم خان نے ٹیم کے ہمراہ ملزم کوگرفتار کیا

دوران تدریس ملزم نے اپنے شاگرد کو تشدد کا نشانہ بنایاتھا ۔محمد عثمان ٹیپو کا کہنا ہے کہ ملزم آصف قادری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے  مزید تفتیش جاری ہے ۔بچوں پر تشدد کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

مزیدخبریں