تربت میں خاتون کا خودکش حملہ، پولیس اہلکار شہید

24 Jun, 2023 | 05:46 PM

ویب ڈیسک: تربت شہر میں ایک خاتون خودکش بمبار نے پولیس کی وین کے نزدیک خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ حملہ میں پولیس اہلکار شہید اور ایک خاتون پولیس اہکار زخمی ہو گئی۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کیچ بشیر بڑیچ  نے بتایا کہ کمشنر روڈ پر خودکش دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوا، تربت میں خودکش حملہ کرنے والی ایک خاتون تھی۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں پولیس کی ایک خاتون سپاہی بھی زخمی ہوئی اور سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔

پولیس نے علاقہ کا محاصرہ کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ پولیس وین پر حملہ تربت شہر میں عیسیٰ قومی پارک کے علاقہ میں ہوا۔  دھماکہ کے بعد حملہ آور عورت کے جسم کے اعضا سڑک پر بکھر گئے۔

مزیدخبریں