ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حلیم عادل شیخ نےمیئر کراچی  الیکشن میں غیرحاضر  نمائندے پارٹی سےنکال دیئے

PTI SINDH PRESIDENT EXPELLS 11 UC CHAIRMEN, CITY42
کیپشن: File Photo
سورس: PTI SINDH PRESIDENT EXPELLS 11 UC CHAIRMEN, CITY42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: میئر کراچی کے الیکشن میں غیر حاضر   رہنے والے تحریک انصاف  کے 11 نمائندوں کو صدر پی ٹی آئی سندھ حلیم عادل شیخ نے پارٹی سے نکال دیا۔

حلیم عادل شیخ نے 11 بلدیاتی نمائندوں کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے نمائندوں کے جواب غیر تسلی بخش قرار دیے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے جمع کروائےگئے جوابات اطمینان بخش نہیں ہیں، تمام جوابات ایک جیسے اور  اسٹیریو ٹائپ ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی کے مئیر کے الیکشن سے پہلے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے جماعت اسلامی کے امیدوار مئیر اور امیر سراج الحق کے ساتھ ملاقات کر کے پیپلز پارٹی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب کے خلاف ان کی حمایت کرنے کا اعلان کر دیا تھا لیکن تحریک انصاف کے آدھے سے زیادہ یو سی چئیرمینوں جماعت اسلامی کے امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کر دیا تھا۔ یہ یو سی چئیرمین کراچی مئیر کے انتخاب کے موقع پر ووٹ ڈالنے کے لئے نہیں گئے تھے۔ جب  ان سے پوچھا گیا تھا تو اس گروپ کے ارکان نے کہا تھا کہ ہم جماعت اسلامی کے امیدوارر کو ووٹ نہیں دینا چاہتے۔

بعد ازاں جماعت اسلامی کے امیر نے الیکشن کمشن کو خط لکھا تھا کہ ان کے کئی ووٹروں کو اغوا کر کے ووٹ ڈالنے سے روکا گیا ہے۔ اب تحریک انصاف کے صوبائی صدر کی جانب سے 11 یو سی نمائندوں کو پارٹی سے نکالے جانے سے واضح ہو گیا کہ ان ارکان کے ووٹ نہ دینے کی وجہ اغوا کیا جانا نہیں تھی۔