ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آمدن سے زائد اثاثے، عثمان بزدار عید  کے بعد طلب 

NAB summons Usman Buzdar after Eid to investigate assets beyond means case, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عید الاضحٰی کی چھٹیوں کے بعد طلب کر لیا۔

 ذرائع  کے مطابق نیب نے عثمان بزدار کو 4 جولائی کو دن 11 بجے طلب کرلیا۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعلیٰ کو13ویں مرتبہ طلب کیا گیا ہے۔

 ذرائع  کے مطابق نیب لاہور نے عثمان بزدار آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے کیس میں طلب کیا ہے۔

 نیب نے عثمان بزدارکو ریکار ڈسمیت پیش ہونے کی ہدایات جاری کر دی۔

 واضح رہے کہ عثمان بزدار کو 11مرتبہ طلب کیا گیا مگر وہ مسلسل غیر حاضر ہیں۔ عثمان بزدار صرف 2 مرتبہ نیب لاہور کے سامنے پیش ہوئے ہیں۔