اویس کیانی : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مسلم لیگ ن کے تمام عہدوں سے استعفی دے دیا ،مفتاح اسماعیل نے سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال کو اپنا استعفی بھجوایا۔
واضح رہے کہ مفتا ح اسماعیل کو بطور وزیر خزانہ مشکل فیصلے کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور پھر انہیں ہٹا کر موجودہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو مسند سونپا گیا تھا، وزارت سے علیحدہ ہونے کے بعد مفتاح اسماعیل نے حکومتی کارکردگی اور معاشی فیصلوں پر کڑی تنقید کی تھی،صرف یہی نہیں بلکہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی ان کا ساتھ دیتے ہوئے حکومت وقت اور خاص طورپر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کیے جانے والے فیصلوں کو برا بھلا کہا تھا۔