احتساب عدالت نے نواز شریف کو پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں بری کر دیا

24 Jun, 2023 | 02:21 PM

جمال الدین: احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں بری کر دیا۔

احتساب عدالت کے جج راؤ عبد الجبار نے فیصلہ سنایا
میاں نواز شریف پلاٹس کے کیس میں پیش نہ ہونے کے باعث اشتہاری تھے۔عدالت نے الزامات کے شواہد نہ ہونے پر نواز شریف کو بھی بری کردیا۔
میاں نوازشریف کی جائیداد نیلامی کیخلاف حکم امتناعی سے متعلق درخواستیں دائر تھیں۔
عدالت نے ان درخواستوں کو واپس نیب کو بھجوانے کا حکم دیا تھا۔وکلاء کی درخواست پر عدالت نے میاں نواز شریف کی بریت کا فیصلہ سنایا۔

مزیدخبریں