نگران حکومت کا لاہور شہر کو ایک اور بڑا تحفہ

24 Jun, 2023 | 01:13 PM

درنایاب: نگران حکومت کا لاہور شہر کو ایک اور بڑا تحفہ ،  لاہور شہر کے پہلے ڈپلومیٹک انکلیو کی منظوری دے دی گئی
ذرائع کے مطابق سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی میں پہلا ڈپلومیٹک انکلیو بنایا جائے گا،نگران حکومت  نےسی بی ڈی کو ترکیہ ، چین ، یو اے ای ،ایران کو بھی قائل کرنیکا ٹاسک دے دیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ باب پاکستان کی 110کنال اراضی امریکی سفارتخانے نے مانگ رکھی،امریکی سفارتخانے کو سی بی ڈی نے 1ارب فی کنال اراضی کا ریٹ لینے کی ڈیمانڈ کی ،سی بی ڈی نے غیر ملکی سفارتخانوں کا معاملہ نگران حکومت کے سامنے رکھا تھا، امریکی ڈپٹی چیف مشن اور امریکی قونصل جنرل لاہور کو سائٹ کا دورہ بھی کرایا جاچکا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈپلومیٹک انکلیو بننے سے منصوبہ سرمایہ کاری کے لحاظ سے پرکشش منصوبہ بن جائے گا۔

مزیدخبریں