ملک اشرف: پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کا معاملہ، ہائیکورٹ نے جج انسداد دہشتگردی کورٹ لاہور کے فیصلے کیخلاف درخواست 26جون کو سماعت کیلئے مقرر کردی۔
جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ پنجاب حکومت کی درخواست پر سماعت کرے گا، ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس کی سماعت کے حوالے سے کاز لسٹ جاری کردی،دو رکنی بنچ نے ڈاکٹر یاسمین راشد کیخلاف جناح ہاوس کے مقدمہ کا پولیس ریکارڈ طلب کر رکھا ہے۔
محکمہ پراسیکیوشن کے لاء افسران پیش ہوں گے ،پنجاب حکومت کی درخواست میں ڈاکٹر یاسمین راشد اور متعلقہ اے ٹی سی جج کو فریق بنایا گیا ہے،سرکار کی درخواست میں فیصلے کوچیلنج کیا گیا ہے، اور ہائیکورٹ سے اے ٹی سی کے یاسمین راشد کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔