مریم نواز لاہور سے لندن روانہ

24 Jun, 2023 | 11:22 AM

Read more!

فاران یامین: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف لاہور سے لندن روانہ ہوگئی۔ 

مریم نواز لاہور سے براستہ دبئی لندن پہنچیں گی، مریم نواز ایمریٹس ائیر لائن کی پرواز 625 کے ذریعے لاہور سے لندن کیلئے روانہ ہوئیں، مریم نواز لندن میں اپنے والد اور بھائیوں سے ملاقات کریں گی.

ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ الیکشن پر حکمت عملی طے ہوگی، ذرائع کے مطابق ملاقات میں نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے بھی مختلف قانونی آپشنزپر غور کیا جائے گا، مریم نواز کے ہمراہ خاندان کے دیگر 12 افراد بھی لندن روانہ ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں