ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ اسپیشل ایجوکیشن کی ایک اور نااہلی سامنے آگئی

 محکمہ اسپیشل ایجوکیشن کی ایک اور نااہلی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: محکمہ اسپیشل ایجوکیشن کی نااہلی، لاہور سمیت پنجاب بھر کے خصوصی اداروں کے سینکڑوں طلبا برلن اسپیشل اولمپکس گیمز 2023 جرمنی میں حصہ لینے سے محروم،اسپیشل اولمپکس میں شرکت نہ کرنے کےباعث خصوصی طلبا و طالبات شدید مایوسی کا شکار ہیں۔

محکمہ اسپیشل ایجوکیشن کی نااہلی کے باعث لاہور سمیت پنجاب بھرکےخصوصی اداروں کے سینکڑوں طلبا برلن اسپیشل اولمپکس گیمز 2023 جرمنی میں حصہ لینے سے محروم ہیں۔ ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ سپیشل اولمپک ذہنی معذور بچوں کی گیمز کا واحد فورم ہے, ایونٹ میں دنیا بھرکے ذہنی معذور خواتین و بچے حصہ لیتے ہیں، جبکہ محکمہ اسپیشل ایجوکیشن عرصہ دراز سے خصوصی طلبا کو ان مقابلوں میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دے رہا۔

والدین کا کہنا ہے کہ محکمہ خصوصی تعلیم کی ہٹ دھرمی کیوجہ سے خصوصی طلباء قومی بین الاقوامی گیمز میں شرکت سے محروم ہیں، خصوصی بچوں کو برلن اسپیشل اولمپکس گیمزمیں شرکت سے روکنے والے انتظامی افسران کیخلاف کارروائی کی جائے۔ محکمہ خصوصی تعلیم کا کہنا ہے کہ اسپیشل اولمپکس میں بچوں کی شرکت نہ کروانے کے حوالے سے معاملات زیرغور ہیں، ذمہ دران کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔