خدیجہ شاہ کی رہائی کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

24 Jun, 2023 | 10:44 AM

ملک اشرف: سابق وزیرخزانہ سلمان شاہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کو حراست میں رکھنے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے سوشل ایکٹویسٹ خدیجہ شاہ کی رہائی کے لیے دائر درخواست 26 جون کو سماعت کیلئے مقرر کردی ۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 26 جون کو سماعت کرے گا , اس کیس کے حوالے ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کردی،خدیجہ شاہ کے والد سید سلمان علی شاہ اورشوہر جہانزیب امین کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے،پنجاب حکومت کا وکیل جیل میں شناخت پریڈ کے دوران خدیجہ شاہ کی شناخت ہو نے کا بیان دے چکا ہے،اس کیس میں خدیجہ شاہ ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور ڈسٹرکٹ جیل اور سنٹرل دونوں جیلوں کے سپرنٹنڈنٹس ہائیکورٹ میں پیش ہوچکے ہیں۔
 

مزیدخبریں