سپیکر پنجاب اسمبلی نے تین افسران کو ملازمت سے فارغ کردیا

24 Jun, 2022 | 09:21 PM

M .SAJID .KHAN

(علی اکبر) دو روز میں پنجاب اسمبلی کے تین افسران کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔ سپیکر چوہدری پرویز  الہیٰ نے 2 اورسیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی نےایک افسر کو نوکری سے برخاست کیا۔

نوٹی فکیشن کےمطابق پنجاب اسمبلی کے تینو ں افسران کو انکوائری کےبعد الزامات ثابت ہونے پر فارغ کیا گیا۔سپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے ڈپٹی سپیکر کے سٹاف افسر امان خالد وائیں اور ڈپٹی پبلک ریلیشنز آفیسر شاہد محمود خان کو ملازمت سے برطرف کیا جبکہ سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی نےاسسٹنٹ پروٹوکول آفیسرعظیم احمدبٹ کونوکری سےبرخاست کیا۔سپیشل سیکرٹری علی عمران تینوں افسران کی ذاتی شنوائی کریں گے۔

پنخاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے تین آفیسروں کو نوکری سے برخاست کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ڈپٹی سپیکر آفس میں تعینات تین افسران کے خلاف انکوائری ہوئی۔ڈپٹی سپیکر کے سٹاف افسر امان اللہ وائیں، شاہد خان اور عظم بٹ کے خلاف انکوائری رپورٹ مرتب کی گئی۔

تینوں افسران نے 7 اپریل کو ڈپٹی سپیکر کی زیر صدارت ہونے والے قائد ایوان کے انتخاب میں دفاتری معاونت کی تھی ۔انکوائری افسران رائے ممتاز بابر نے افسران کو نوکری سے برخاست کرنے کی سفارش کی تھی۔

مزیدخبریں