بڑی خبر؛ کاروباری مراکز کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری

24 Jun, 2022 | 07:21 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)توانائی بچت مہم ، محکمہ داخلہ سندھ کا ترمیمی نوٹیفکیشن جاری، ہفتے کے روز کاروباری پابندیوں کا اطلاق نہیں ہوگا۔

سندھ حکومت نے توانائی بچت مہم کے سلسلے میں کاروباری مراکز کے اوقات کار میں ترمیم کا  نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ترمیم شدہ نیا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق ہفتے کے روز کاروباری پابندیوں کا اطلاق نہیں ہوگا۔ہفتے کو کاروباری، تجارتی مراکز میں اوقات کار کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اتوار سے جمعے تک ہوٹل اور  ریسٹورنٹس 11 کے بجائے ساڑھے 11 بجے بند ہوں گے۔
واضح رہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے دفعہ 144 کے تحت پابندی کا حکم نامہ جاری کیا،میڈیکل سٹور ، فارمیسی ، پیٹرول پمپ ، بیکری اور دودھ کی دکانیں پابندی مستثنیٰ ہوں گی۔ہسپتال کی حدود میں قائم میڈیکل اسٹور پر بھی پابندی اطلاق نہیں ہوگا۔خلاف ورزی کرنے پر علاقائی ایس ایچ او کو کارروائی کا اختیار دیا گیا۔

 شادی ہال رات ساڑھے دس بجے بند ہوں گے،ہوٹل ریسٹورنٹ ، کافی شاپ بھی رات 11 بجے بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا،ایک ماہ تک یہ پابندیاں جاری رہیں گی،بجلی کی بچت کے لیے وفاقی کابینہ کے فیصلے کے بعد حکم نامہ جاری کیا گیا تھا۔


 

مزیدخبریں