اب لوگ اپنے گزرے ہوئے پیاروں کی آواز سن سکیں گے، زبردست ٹیکنالوجی متعارف

24 Jun, 2022 | 05:14 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:  ایمازون کا الیکسا کے بارے میں کہنا ہے کہ آنے والے کچھ وقت میں یہ ایک منٹ سے بھی کم کی ریکارڈنگ سن کر آپ کے گزرے ہوئے پیاروں کی آواز میں آپ سے بات کر سکے گا۔ 

سکائی نیوز کے مطابق ایمازون کا کہنا ہے کہ وہ یادوں کو ہمیشہ کے لیئے زندہ کرنا چاہتے ہیں کیوںکہ ہم سب نے ہی کورونا کے ٹائم پے کسی نا کسی اپنے پیارے کو کھویا ہے۔ ایمازون کے سینیئر وایئس پریزیڈینٹ نے گوگل کے اے آئی سسٹم لیمڈا کا بھی ذکر کیا جو حساس ہے اور اپنے خود کے خیالات اور احساسات رکھتا ہے اور اظہار بھی کرسکتا ہے۔الیکسا میں یہ جدت لانے کا خیال ایک بچے کی ویڈیو سے آیا جس میں بچے نے الیکسا سے پوچھا کہ کیا دادی مجھے وزرڈ آف اوز سنا سکتی ہیں جس پر الیکسا نے ہاں کہہ کر سکون بخش اور ظاہری طور پر انسانی آواز میں بچے کو کہانی سنائی۔ 

مزیدخبریں