نوجوان کی ایک ساتھ 2 لڑکیوں سے شادی، تصاویر وائرل

24 Jun, 2022 | 05:07 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) شادیوں کے موقع پر ایسے واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں جن کو گمان تک نہیں ہوتا، شادی کا دن ہر شخص کے لئے خاص ہوتا ہے کیونکہ زندگی کا اہم فیصلہ اور پھر ہم خیال ہمسفر کا ملنا خوش قسمتی کی علامت سمجھا جاتا ہے، شادی کے واقعات سے متعلق جڑا ایک اور نیا واقعہ سامنے آیا، نوجوان نے ایک ہی وقت میں 2 لڑکیوں سے شادی کرلی۔

تفصیلات کےمطابق شادی کا یہ واقعہ بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے گاؤں بانڈہ میں پیش آیا، مقامی میڈیا سے بات کرتے لڑکیوں کا کہناتھا کہ دلہےسندیپ اورون سےوہ دونوں  محبت کرتی ہیں“۔

شادی کرنے والی دو لڑکیوں میں کسم لکڑا اور سواتی کماری شامل ہیں،سندیپ اور لڑکی کسم لکڑا گزشتہ تین سال سے آپس میں تعلقات تھے جبکہ ان کا ایک بچہ بھی ہے، ان کی محبت کی کہانی نے ایک سال پہلے ایک موڑ لیا جب سندیپ مغربی بنگال میں اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے گیا۔

اسی وقت سندیپ کی ملاقات سواتی کماری سے ہوئی، جو وہاں کام کرنے آئی تھیں مگر گھر واپس آنے کے بعد بھی دونوں کی ملاقاتیں جاری رہیں۔آخر کار ان کے گھر والوں اور گاؤں والوں کو ان کے رشتے کا پتہ چلا اور انہوں نے اس کی مخالفت شروع کر دی۔

تاہم لڑائی جھگڑوں کے بعد گاؤں والوں نے پنچایت بلائی اور فیصلہ ہوا کہ سندیپ کو دونوں عورتوں سے شادی کرنی چاہیے۔آخر کار پنچایت کے فیصلے پر نہ خواتین اور نہ ہی ان کے گھر والوں نے اعتراض کیا۔

واضح رہے کہ قبل ازیں بھارت میں شادیوں کے موقع پر ایسے مضحکہ خیز واقعات کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر موجود ہے جن کو دیکھنے والے آج بھی حیرانگی کا اظہار کررہے ہیں۔
 

مزیدخبریں