سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزادار نے ایک بار پھر عدالت سے رجوع کر لیا

24 Jun, 2022 | 04:40 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سکیورٹی کے لیے خراب گاڑیاں دیے جانے پر دوبارہ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

عثمان بزدار کی جانب سے دائر درخواست میں پنجاب حکومت اور دیگرکوفریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہےکہ پنجاب حکومت نے سکیورٹی کےلیے کھٹارہ گاڑیاں فراہم کی ہیں،  حکومت قانون کےمطابق سکیورٹی اورملازمین فراہم نہیں کررہی ہے۔عثمان بزدار  نے اپنی درخواست میں حکومت کو سکیورٹی اور ملازمین فراہم کرنے کا حکم دینے کی استدعا  کی ہے۔

مزیدخبریں