پرائیویٹ سکولوں سے متعلق اہم خبر

24 Jun, 2022 | 03:43 PM

Imran Fayyaz

(جنید ریاض)سکول کونسل نہ بنانے والے پرائیویٹ سکولوں سے جواب طلب کرلیا گیا،سکولوں کو 30 جون تک جواب ایجوکیشن اتھارٹیز کے آفس میں جمع کروانے کی ہدایت،مستند جواب نہ دینے پر متعلقہ سکولوں کیخلاف قواعد وضوابط کیمطابق کاروائی کیجائے گی۔
سکول کونسل نہ بنانے والے پرائیویٹ سکولوں سے جواب طلب کرلیا گیا۔سکولوں کو 30 جون تک جواب ایجوکیشن اتھارٹیز کے آفس میں جمع کروانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔مستند جواب نہ دینے پر متعلقہ سکولوں کیخلاف قواعد وضوابط کیمطابق کاروائی کیجائے گی۔

ہائی کورٹ کی ہدایت کیمطابق 7 ممبران پر مشتمل سکول کونسل بنانے کا حکم دیا گیا تھا۔پرائیویٹ سکولوں نے 15 جون تک سکول کونسل بنانے کے حوالے سے اتھارٹیز کو سرٹفیکیٹ جمع کروانا تھا،بیشتر پرائیویٹ سکولوں کیجانب سے احکامات کو نظر انداز کردیا گیا۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کیمطابق 30 جون کے بعد سکول کونسل نہ بنانے والے سکولوں کو پچاس ہزار روپے تک جرمانہ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں