فی تولہ سونے کی قیمت میں حیرت انگیر کمی

24 Jun, 2022 | 03:42 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) سونے کی بڑھتی ہوئی قیمت کو بریک لگ گئی، فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی، گزشتہ دو روز میں سونا 6 ہزار روپے تک سستا ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق سونے کے خریداروں کے لئے اچھی خبر، سونا فی تولہ مزید سستا ہوگیا ہے،سونے کی قیمتوں میں آج 1300 روپے کی کمی ہوئی،2 روز میں  مجموعی طور پر سونا 6000 روپے تک سستا ہوگیا ،خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 1لاکھ 41 ہزار روپے کا ہوگیا۔
22 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ29 ہزار 260 روپے میں فروخت ہوا جبکہ 21 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 23 ہزار 275 روپے کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 4600 روپے کی نمایاں کمی  کے بعد 1 تولہ سونے کی نئی قیمت 1 لاکھ 40 ہزار 700 روپے ہوگئی تھی۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 3943 روپے کمی ہوئی،قیمت کم ہونے پر  10 گرام سونے کی قیمت کم ہوکر 1 لاکھ 20 ہزار 628 روپے ہوگئی تھی۔

مزیدخبریں