گڈے سے شادی کرنے والی خاتون ماں بن گئی

24 Jun, 2022 | 03:28 PM

  (مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل سے انوکھی و دلچسپ خبر سامنے آئی ہےکہ گڈے سے شادی کرنےوالی خاتون ماں بن گئی ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل کی خاتون میریوون روچا  اپنے گڈے سے محبت میں گرفتار ہو ئیں اور انہوں نے اسی کو اپنا جیون ساتھی بنانے کا فیصلہ کیا ، روچا نے اپنے گڈے سے باقاعدہ دھوم دھام سے شادی کی ، شادی کی تقریب میں   250 مہمانوں نے شرکت کی ۔

  خاتون کا کہنا ہے کہ  جب اس نے اپنی والدہ سے شکایت کی کہ وہ اکیلی ہے اور اس کے ساتھ ناچنے والا کوئی نہیں تو ان کی والدہ نے گڈا  بنا کر دیا تھا جس سے انہیں پیار ہو گیا۔

خاتون کے مطابق  اس کا شوہر انتہائی با وفا ہے  اور سب خواتین  اس سے  حسد کرتی ہیں ،  میرے شوہر میں بے پناہ خوبیاں ہیں مگر ایک نقصان ہے کہ وہ بہت سست ہے۔

خاتون نے اعتراف کیا کہ ’اُس کے شوہر میں بہت سی خوبیاں ہیں لیکن اس کا واحد نقصان یہ ہے کہ وہ سُست ہے‘۔

جوڑے نے 21 مئی کو اپنے بچے(جو ایک پُتلا ہی ہے) کا خیرمقدم کیا، خاتون نے مزید کہا کہ ’مجھے بہت غصہ آتا ہے جب لوگ مجھے کہتے ہیں کہ میرا خاندان جعلی ہے‘۔

 

 

مزیدخبریں