پولیس وردی کا فائدہ اٹھا کر سستے آم خریدنے والے اے ایس آئی کے ساتھ کیا ہوا؟

24 Jun, 2022 | 02:49 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)  پھل فروش سے جبری طور پر سستے پھل خریدنے والے اے ایس آئی کو معطل کردیا گیا۔

 معطل پولیس افسر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں اس پر الزام تھا کہ پھل فروش کو خریدے گئے آم کے پیسے کم دیئے اور یہی نہیں بلکہ ریڑھی بان کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا،مذکورہ واقعہ کراچی کے علاقے کھارا در تھانے کی حدود میں پیش آیا۔

ایس ایس پی سٹی شبیر احمد سیٹھار نے میٹھادر تھانے کے اے ایس آئی کا پھل فروش پر تشدد اور کم قیمت پر آم خریدنے کا نوٹس لیا اور اسے معطل کر دیا ۔

  واضح رہے کہ اے ایس آئی عمران کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوئی تھی جس میں کچھ لوگ ایک پھل فروش لڑکے سے پوچھ رہے تھے کہ پولیس افسر نے تم سے کتنے کلو آم لیے اور اس کے کتنے پیسے دیئے۔

  پھل فروش کا کہنا ہےکہ پولیس افسر نے اسے 5 کلو کے 300 روپے دیئے حالانکہ وہ آم 180 روپے کلو آم  فروخت کر رہا تھا ۔
 

مزیدخبریں