ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف کو عدالت سے بڑا دھچکا لگ گیا

PTI
کیپشن: PTI
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینیٹ الیکشن ویڈیو اسکینڈل کے معاملے میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی رکن اسمبلی فہیم خان کی درخواست خارج کردی۔

پی ٹی آئی رکن اسمبلی فہیم خان کی فوجداری مقدمہ درج کرنے کے حکم کے خلاف دائر درخواست پر چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے سماعت کی، چیف جسٹس  نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کی۔

واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن میں علی حیدر گیلانی کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے علی حیدر گیلانی کےخلاف فوجداری کارروائی کا حکم دیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے ویڈیو بنانے والے پی ٹی آئی کے فہیم خان اور کیپٹن ریٹائرڈ جمیل کے خلاف بھی کارروائی شروع کی، اس پر فہیم خان نے اپنے خلاف کارروائی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔