ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

Imran Khan
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑپھوڑسے متعلق 15 مقدمات میں عمران خان کی 6 جولائی تک عبوری ضمانت منظورکرتے ہوئے سابق وزیراعظم کو  5،5 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ 

سیشن جج کامران بشارت مفتی اور عبدالغفور کاکڑ نے لانگ مارچ کے دوران توڑپھوڑ سے متعلق مقدمات کی الگ الگ سماعت کی، سابق وزیراعظم عمران خان اپنے وکیل بابراعوان اورپارٹی رہنماؤں کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ اس موقع پرایف ایٹ کچہری میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ، عدالت نے عمران خان کی 6 جولائی تک عبوری ضمانت منظورکرتے ہوئے پولیس کو 6 جولائی تک ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

واضح رہےکہ عمران خان کے خلاف گیارہ تھانوں میں ٹوٹل 15 مقدمات درج تھے۔عمران خان کی ٹوٹل 15 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کی گئی۔10 مقدمات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ویسٹ میں،5 مقدمات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ایسٹ میں درج تھے۔