معروف صوفی بزرگ انتقال کرگئے، عمران خان سمیت دیگر کا اظہار افسوس

24 Jun, 2022 | 10:44 AM

 (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی سے تعلق رکھنے والے معروف صوفی بزرگ استاد شیخ محمد آفندی 93 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

رپورٹس کے مطابق شیخ محمد آفندی انفیکشن کے باعث گزشتہ دو ہفتوں سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔مرحوم کی نمازہ جنازہ بعد نمازجمعہ مسجد فتح استنبول میں ادا کی جائے گی۔

استاد شیخ محمد آفندی کو حافظ قرآن ہونے کے ساتھ دینی علوم پر عبور حاصل تھا،دنیا بھر میں ان کے عقیدت مندوں کی بڑی تعد اد موجود ہے،انہوں نے دنیا بھر کے لوگوں اور خاص طور پر مسلمانوں کیلئے بہت سےفلاحی ادارے قائم کئے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے دینی ، سماجی و سیاسی شخصیات نے استاد شیخ محمد آفندی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے انتقال کو مسلم دنیا کیلئے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک اںصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے ٹویٹر بیان میں کہا کہ ترکی کے شیخ محمود آفندی کی رحلت کے بارے میں جان کرنہایت افسردہ ہوں۔ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ! انہوں نے نہایت کٹھن حالات میں دین و سنت کا احیاء کیا اور ترکی سمیت دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں کو متاثر کیا۔ ان کا وصال امت کیلئے ایک عظیم نقصان ہے۔

دوسری جانب مونا فضل الرحمان نے بھی ایک ٹویٹ میں معروف صوفی بزرگ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ شیخ محمود آفندی کی وفات حسرت آیات ترکی کے لئے بالخصوص اور عالم اسلام کے لئےبالعموم نا قابل تلافی نقصان ہے ، ترکی میں سلسلہ نقشبندیہ کے روح رواں تھے ، وہ خلافت عثمانیہ کے خاتمے کے بعد ترکی میں علوم اسلامیہ کی نشاۃ ثانیہ کی علامت تھے ۔

مزیدخبریں