ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گن سیفٹی بل منظور، شہریوں کو اسلحہ ساتھ رکھنے کی اجازت

Gun Control Bill
کیپشن: Gun Control Bill
سورس: Fox Metro
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سینیٹ نے ملک میں فائرنگ کے واقعات کی روک تھام کے لیے گن سیفٹی بل منظور کر لیا   جس کے بعد بل ایوان نمائندگان کو بھیج دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پہلی بار امریکی سینیٹ میں پیش کیے گئے گن سیفٹی بل کو منظور کرلیا گیا، امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹس کو 15 ریپبلکنز کی حمایت بھی حاصل ہوئی جس کی وجہ سے یہ قانون سازی 65 ووٹوں سے منظور ہوئی جبکہ اس کے خلاف 33 ووٹ پڑے۔

گن کنٹرول بل کو کانگریس کی منظوری کے بعد ایوان نمائندگان سے بھی پاس ہونا ہو گا جس کے بعد صدر جو بائیڈن اس پر دستخط کریں گے اور یہ باقاعدہ قانون کی شکل اختیار کر لے گا، بل کے تحت 21 سال سے کم عمر افراد کے بندوق خریدنے کے پس منظر کو اچھی طرح چیک کیا جائے گا۔

تو دوسری جانب امریکی سپریم کورٹ نے اسلحہ رکھ کر عوام کے درمیان جانے کے حق میں فیصلہ سنا دیا، کہا ذاتی دفاع کیلئےشہریوں کواسلحہ لے جانے کا حق ہے۔

امریکی سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ عوام میں اسلحہ لے کر جانا امریکیوں کا بنیادی حق ہے، امریکی آئین اسلحہ رکھنے اور عوام میں لے جانے کے حق کی ضمانت دیتا ہے۔

خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اِس فیصلے کے ذریعےسپریم کورٹ نے 1913 سے نیو یارک میں لاگو ایک قانون کو ختم کر دیا ہے، جس کے تحت عوامی مقامات پر اسلحہ لے جانے کا پرمٹ حاصل کرنے کی ٹھوس وجہ ثابت کرنا ضروری تھا.

عدالت عظمیٰ کی رولنگ میں کہا گیا کہ ایسی کوئی بھی پابندی امریکی آئین کی دوسری ترمیم سے متصادم ہے،یہ ترمیم امریکی شہریوں کو اسلحہ رکھنے کی اجازت دیتی ہے۔ 

امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے پر صدر جو بائیڈن نے اپنے ردعمل میں کہا کہ اسلحےسے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر مایوسی ہوئی ،سپریم کورٹ کا فیصلہ عام فہم اور آئین دونوں سے متصادم ہے،امریکی ریاستیں اسلحہ سے متعلق قانون سازی کرکے نفاذ کریں۔

واضح رہے امریکا میں گن وائلنس سے ہر سال ہزاروں افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں جبکہ  2022 میں اب تک 18 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔