سٹی 42: فیڈرل بور ڈ آف ریونیو نے فلور ملز پرٹرن اوور ٹیکس اور چوکر پر سیلز ٹیکس کے حوالے سے دوبارہ وضاحت جاری کردی۔ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ فلور ملز پر لاگو کم از کم ٹیکس ٹرن اوور کے 0.25 فیصد رہے گا۔
تفصیلات کےمطابق ایف بی آر حکام کی جانب سے فلور ملز پرٹرن اوور ٹیکس اور چوکر پر سیلز ٹیکس کے حوالے سےٹویٹر پر وضاحت جاری کی گئی جس میں کہنا ہے کہ فنانس بل 2021 میں ایف ایم سی جی مصنوعات بشمول فلور ملز و ریفائینریز ریٹیلرز کو سہولت دینے کے لئے ٹرن اوور بنیادوں پر مجوزہ کم از کم ٹیکس شرح ٹیبل کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ فنانس بل22-2021میں متعلقہ ٹیبل میں غلطی سے' فلورملز 'الفاظ نہ لکھے جا نے کی وضاحت کی تھی۔فنانس بل میں اس غلطی کی ترمیم کے ذریعے تصیح کر دی جائے گی۔
فیڈرل بور ڈ آف ریونیونے دوبارہ وضاحت جاری کی ہے کہ فنانس بل 2021 میں ایف ایم سی جی مصنوعات بشمول فلور ملز و ریفائینریز یٹیلرز کو سہولت دینے کے لئے ٹرن اوور بنیادوں پر مجوزہ کم از کم ٹیکس شرح ٹیبل کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ 1/4@FinMinistryPak @GovtofPakistan
— FBR (@FBRSpokesperson) June 23, 2021
فلور ملز پر لاگو کم از کم ٹیکس ٹرن اوور کے 0.25 فیصد رہے گا نا کہ ٹرن اوور کے 1.25 فیصد جس کا تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔حکومت کی طرف سے افراط زر کو کنٹرول کرنے اور کاروباری کمیونٹی کو ریلیف دینے کے لئے گندم چوکر پر تجویز کردہ 17 فیصدجنرل سیلز ٹیکس اضافہ بھی واپس لیا جار ہا ہے۔ چیئر مین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کے ٹویٹ کے ذریعے ہمیں پتہ چلا کہ ٹیکس وآپس لیا جائے گا لیکن باضابطہ کوئی تحریری حکم نامہ نہیں ملاحکومت ٹویٹ کی بجائے نوٹیفیکیشن جاری کرکے ابحام ختم کرے۔
واضح رہے فلور ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی شادمان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کل سے گندم کی واشنگ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے بجٹ میں عائد کیے گئے ٹیکس کے خلاف لائحہ عمل تیار کیا ہے۔ چوبیس اور پچیس جون سے گندم کی گرائینڈنگ بند کر دی جائے گی اور 30 جون سے ملک بھر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی.
ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ فلور ملز پر ٹرن اوور ٹیکس کو واپس لیا جائے، ایف بی آر کے ٹویٹ کے ذریعے ہمیں پتہ چلا کہ ٹیکس واپس لیا جائے گا لیکن باضابطہ کوئی تحریری حکم نامہ نہیں ملا، گندم کے چوکر پر سیل ٹیکس 17 فیصد بھی ناقابل قبول ہے. سیل ٹیکس کے نفاذ کے بعد آٹے کے بیس کلو والے تھیلے کی قیمت پر 60 روپے تک اضافہ ہوگا. ٹیکس میں سو روپے گرائنڈنگ چارجز کے طور پر ایک تھیلے پر لیتے ہیں. ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ چوکر کے سیلز ٹیکس کو فوری طور پر ختم کیا جائے.