پی ایس ایل سکس: کوئی عرش سے فرش پر اور کسی کے ارمان آنسوؤں میں بہہ گئے

24 Jun, 2021 | 07:14 PM

Arslan Sheikh

سٹی 42: پی ایس ایل سکس فائنل، پہلے پاکستان اور پھر کورونا کے باعث تعطل کا شکار ہونے والی چیمپئین شپ میں شریک ٹیمیں بھی نشیب و فراز کا شکار رہیں۔ پوائنٹس ٹیبل پر راج کرنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ عرش سے فرش پر آگئی، لاہور قلندرز آخری میچزمیں خراب کارکردگی کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی جبکہ دفاعی چیمپئن کراچی کنگزکے خواب بھی چکنا چور ہوگئے۔

دل کے ارمان آنسوؤں  میں بہہ گئے، پی ایس ایل سکس میں سب سے زیادہ کام یابیاں سیمٹنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کا انجام سب سے برا ہوا جس نے دس میں سے آٹھ میچز جیتے لیکن پلے آف میچز میں پہلے ملتان سلطانز اور پھر پشاور زلمی کے ہاتھوں میں پے در پے شکستوں نے ایک بار پھر یونائیٹڈ  کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل کی تاریخ کی بھی مجموعی طور پر کامیاب ترین ٹیم ہے، جو دو مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے اور اس مرتبہ بھی فیورٹ تھی۔ اس بار ملتان سلطانز اور پشاور زلمی نے اس کی مسلسل فتوحات کو بروقت بریک لگوا کر خود دونوں فائنل میں پہنچ گئیں۔ پشاور زلمی بھی ایک مرتبہ پی ایس ایل کی فتح کا مزہ چکھ چکی ہے جبکہ اس بار اس کا ٹاکرا محمد رضوان کی قیادت میں ملتان سلطانز سے ہورہا ہے۔ جو پہلی مرتبہ فائنل کھیل رہی ہے۔

پی ایس ایل سکس کی دوسری فیورٹ اور گزشتہ سال کی فائنلسٹ لاہور قلندرزکا حال بھی کچھ اچھا نہ ہوا، لیگ میچز میں تمام ٹیموں کو پچھاڑا اور ایسے لگتا تھا کہ اس بار قلندرز ںہ صرف فائنل کھلیں گے بلکہ گزشتہ سال ادھورا رہ جانے والا خواب پورا کرتے ہوئے ٹرافی بھی اٹھائیں گے لیکن وہ بھی نروس نائینٹیز کی طرح آخری لیگ میچز میں مسلسل ناکامیوں کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے ہی باہر ہوگئی۔

گزشتہ سال کی چیمپئین کراچی کنگز کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع نہ کرسکی۔ پشاور زلمی نے پلے آف میچ میں سنسنی خیز مقابلے سے شکست دے کر کراچی کنگز کے خواب چکناچور کردیئے۔ پاکستان سپر لیگ کے گزشتہ ایڈیشنز میں ایک ایک فاتح اور دو مرتبہ فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی کوئٹہ گلیڈیٹرز اس مرتبہ مکمل آف کلر نظر آئی، اور دس لیگ میچز میں سے صرف دو ہی جیتنے میں کامیاب ہوسکی۔ 

مزیدخبریں