سٹی 42: اورنج ٹرین سے کمائی حاصل کرنے کے لیے اسٹیشنوں کو ٹھیکے پر دینے کی تیاریاں مکمل۔۔۔ پنجاب حکومت نے اورنج ٹرین کے اسٹیشنز کو آؤٹ سورس کرنے نجی کمپنیوں سے رابطے تیز کردئیے۔
تفصیلات کےمطابق اورنج ٹرین سے کمائی حاصل کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات پر انڈور اسٹیشنز آؤٹ سورس کرنے نجی کمپنیوں سے رابطے تیز کردئیے۔ میٹرو اسٹیشنز میں بل بورڈ اورٹک شاپ سمیت شاپنگ سنٹر بنائے جائیں گے ۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کے مطابق اورنج ٹرین اسٹیشن پرائیویٹ کمپنی کے حوالے کرکے ریونیو حاصل کریں گے جبکہ اورنج ٹرین کے اسٹیشنز کے باہر بڑے بل بورڈ نہیں لگائے جائیں گے ۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کو مد نظر رکھ کر اورنج ٹرین کے اسٹیشنز کو ٹھیکے پر دیا جائے گا ۔
رینویو کے حصول کے لیے اسٹیشنز کے انڈور کوریڈور کا ہی استعمال کیا جائے گا جس کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں اور نجی کمپنیوں سے رابطے جاری ہیں جس میں کسی ایک کمپنی کو ٹھیکہ دے کر اورنج ٹرین سے سالانہ 20 کروڑ روپے سے زائد کی آمدن حاصل کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔