سٹی 42:مسلم لیگ (ن) کے سنیئر رہناء و سابق وزیر خواجہ آصف کی رہائی پر ن لیگ کی اعلیٰ قیادت نے انہیں مبارکباد نہ دی۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنماء خواجہ آصف کو جیل سے رہائی تو مل گی لیکن خواجہ آصف کی جانب سے مقامی رہنماؤں سے گفتگو کے دوران پارٹی کی اعلیٰ قیادت کےرویہ پر شکوہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کی جانب سے آج جناح ہسپتال میں آنے والے مقامی کارکنوں سے شکوہ کیا ہے کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے نہ تو جیل کی دنوں میں ملاقات کی ہے اور نہ ہی رہائی کے موقع پر کسی نے فون یا ہسپتال آکر حال پوچھا۔ بتایا گیا ہے کہ خواجہ آصف کی جانب سے رہائی کے بعد سیالکوٹ جانے پر وہاں کے مقامی رہنماؤں کی جانب سے ان کی استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
قبل ازیں احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں خواجہ آصف کی ہائی کورٹ سے ضمانت منظور ہونے پر رہائی کی روبکار جاری کی تھی۔خواجہ آصف کو پانچ ماہ چھبیس دن کے بعد رہائی ملی ہے۔مسلم لیگ ن سیالکوٹ کے رہنما میاں اشفاق کی جانب سے احتساب عدالت میں ایک کروڑ کے مچلکے جمع کرائے گئے، عدالت نے مچلکوں کی تصدیق کے بعد رہائی کی روبکار جاری کیا.
خواجہ آصف کو جیل حکام نے بیماری کی وجہ سے جناح ہسپتال داخل کرا رکھا تھا، ان کی رہائی بھی جناح ہسپتال سے ہوئی۔خواجہ آصف کو نیب نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں 29دسمبر دوہزار بیس کو گرفتار کیا، طبعیت خراب ہونے پر انہیں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔ خواجہ آصف کو جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کے لیے جناح ہسپتال سے ہی احتساب عدالت لایا جاتا تھا۔