اچھا آدمی کہلانے کا ایک ہی طریقہ،، نعان اعجاز نے بتا دیا

24 Jun, 2021 | 05:36 PM

مانیٹرنگ ڈیسک:    معروف  اداکار نعمان اعجاز نے اچھا انسان کہلانے کے خواشمند افراد کو ایک منفرد مشورہ دے دیا ۔
پاکستان شوبز انڈسٹری میں شاندار اداکاری  کی وجہ سے اپنا ایک منفرد مقام رکھنے والے اداکار نعمان اعجاز نے ان  افراد  کے لیئے ایک منفرد مشورہ دیا ہے جو یہ خواہش رکھتے ہیں کہ لوگ اُنہیں اچھا کہیں۔ اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ  انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر  کی جس میں انہوں نے ایک بہت ہی دلچسپ مشورہ دیا ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ  ’اگر آپ چاہتے ہیں کہ لوگ آپ کو اچھا کہیں تو آپ اپنا نام (اچھا ) رکھ لیں کیوں کہ اس کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے۔‘ اداکار کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
اداکار نعمان اعجاز اکثر سوشل میڈیا پر  ایسی دلچسپ اور معنی خیز پوسٹس شیئر کر تے رہتے ہیں۔اس سے قبل  بھی نعمان اعجاز نے اپنی ایک پوسٹ میں کہا تھا  کہ زندگی  آسان نہیں ہوتی بلکہ اسے آسان بنانا پڑتا ہے کچھ دُعا کر کے، کچھ صبر کر کے، کچھ نظر انداز کر کے اور کچھ معاف کر کے۔

مزیدخبریں