مفتی قوی پھر بڑی مشکل میں پھنس گئے

24 Jun, 2021 | 05:02 PM

Malik Sultan Awan

 (مانیٹرنگ ڈیسک)شہری نے مفتی عبدالقوی کی سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر نامناسب لیک ہونے والی ویڈیو کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لئے درخواست دائر کردی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ملتان کے شہری نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مفتی عبدالقوی کی غیراخلاقی ویڈیو سے جذبات مجروح ہوئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی رائے کیلئے درخواست لیگل ڈپارٹمنٹ کو بھجوا دی گئی ہے۔

 دوسری جانب مفتی عبدالقوی کا ویڈیو کے معاملے پر کہنا ہے کہ ویڈیو میں ترمیم کر کے مجھے بد نام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

 یاد رہے کہ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر مفتی قوی کا نام ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہے، یہ نام ان کی کسی نیک نامی کے باعث ٹرینڈ نہیں کررہا بلکہ ایک نازیبا ویڈیو کے مبینہ طور پر سامنے آنے کے باعث زیر گردش ہے۔

 مفتی عبدالقوی اس سے پہلے بھی کئی بار اپنی نازیبا ویڈیوز کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہے ہیں۔ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے ہمراہ بھی ابن کی کئی ویڈیوز منظر عام پر آچکی ہیں۔

مزیدخبریں