اب حج درخواستیں وصول نہیں کی جائیں گی!

24 Jun, 2021 | 04:18 PM

مانیٹرنگ ڈیسک:    سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے حج درخواستوں کی وصولی بند کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے حج درخواستوں کی وصولی  بند کر دی ہے۔ سعودی حکومت کے اعلامیئے کے مطابق خوش قسمت عازمینِ حج کے ناموں کا اعلان کل کیا جائے گا۔سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ کا  کہنا ہے کہ عازمینِ حج کے ناموں کا اعلان اہلیت کی بنیاد پر   ہوگا۔       جمعے   کو دو پہر 2 بجے حج پیکیجز کی بکنگ شروع ہو  جائے گی۔
وزارت حج و عمرہ کے مطابق  حج و عمرہ پورٹل کے ذریعے 5لاکھ 58ہزار افراد نے حج درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ  ہر درخواست کا الگ جائزہ لیا جائے گا۔ یاد رہے کہ سعودی حکومت نے رواں سال حج کرنے والوں کےلیے کرونا ویکسینیشن لازمی قرار دی ہے جبکہ صرف  60ہزار مقامی افراد کو حج  ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔  مزید  سعودی عرب نے رواں سال  خواتین کو محرم کے بغیر حج کی درخواست دینے کی اجازت دی تھی۔


 
 

مزیدخبریں