ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہرٹاؤن دھماکہ، استعمال شدہ گاڑی چوری کی نکلی، تفصیلات سامنے آگئیں

جوہرٹاؤن دھماکہ، استعمال شدہ گاڑی چوری کی نکلی، تفصیلات سامنے آگئیں
کیپشن: Johar Town Blast
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: 2010 میں چھینی گئی کار کی ایف آئی آر کی کاپی سٹی 42 نے حاصل کرلی۔

  تفصیلات کے مطابق شکیل احمد نامی شخص کی گاڑی نمبر ایل ای بی ،9928 , سال 2010 میں چھینی گئی،پولیس ذرائع گاڑی چوری کامقدمہ تھانہ کینٹ میں درج ہوا تھا، گاڑی شکیل احمد کے ڈرائیو رمنظور سے تین مسلح افراد نے چھینی تھی۔

دوسری جانب جوہر ٹاؤن دھماکے کا ماسٹر مائنڈ  گرفتار کرلیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم بیرون ملک مقیم تھا، کچھ عرصہ قبل پاکستان واپس پہنچا تھا۔

آئی جی پنجاب نے وزیر داخلہ سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے گرفتاری کی ابتدائی رپورٹ پیش کی۔  آئی جی پنجاب انعام غنی نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی تیار کرنے والے مبینہ ملزم کی گرفتاری سے آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ نے آئی جی پنجاب اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی کو سراہا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer