لاہور میں تعلیم مہنگی کیوں؟ وزیراعلیٰ کو رپورٹ پیش

24 Jun, 2021 | 01:54 PM

Arslan Sheikh

علی رامے: لاہور میں تعلیم کا حصول بھی مہنگا ہوگیا، لاہور شہر پرائیویٹ یونیورسٹیوں کا گڑھ ہے، شہر میں سرکاری یونیورسٹیوں کی تعداد پرائیویٹ س یونیورسٹیز  سے کم رہ گئی۔ 

ایوان وزیراعلیٰ کو نجی اور سرکاری یونیورسٹیوں کی تعداد بارے ایک رپورٹ پیش کی گئی ہے۔ جس کےمطابق لاہور شہر میں سرکاری یونیورسٹیوں کی تعداد 13 اور پرائیویٹ کی 20 ہے۔محکمہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ایوان وزیر اعلیٰ کو پیش کردہ سرکاری رپورٹ کے مطابق یونیورسٹیوں کی تعداد کم ہونے پر طلبہ پرائیویٹ یونیورسٹیوں کی بھاری بھرکم فیسیں دینے پر مجبور ہیں۔

دوسری جانب پنجاب بھرمیں سرکاری یونیورسٹیوں کی تعداد 45 ہے، جن میں پرائیویٹ یونیورسٹیز  کی تعداد 28 ہے جبکہ لاہورمیں سب سے زیادہ پرائیویٹ یونیورسٹیوں کی تعداد ہے۔

رپورٹ کےمطابق پنجاب کے دیگر اضلاع میں پرائیویٹ یونیورسٹیز کی تعداد صرف 8 ہے اور پنجاب کے 18 اضلاع ایسے بھی ہیں جہاں کوئی یونیورسٹی نہیں۔

مزیدخبریں