کیوں کر دیا قتل بیوی کو؟

24 Jun, 2021 | 01:05 PM

Arslan Sheikh

عابد چودھری: چوہنگ میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا، پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

پولیس کے مطابق چوہنگ کے علاقے بوبتیاں کے رہائشی سرفراز کا اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑا چل رہا تھا،صبح سویرے سرفراز نے سوتی ہوئے بیوی پر فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا۔ فائرنگ کے باعث ثوبیہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق ملزم سرفراز واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا ہے۔

فائرنگ کی آواز پر کرایہ داروں نے پولیس کو واقع بارے اطلاع دی۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے اور موقع سے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

ادھر  شمالی چھاؤنی کےعلاقے طیب گارڈن میں 28سالہ وقاص گھر کی دہلیز پر کھڑا تھا کہ دو موٹر سائیکل سوار ملزم نے فائرنگ کی جس کے باعث وقاص شدید زخمی ہو گیا، نوجوان کو زخمی حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی گئی ہےجبکہ دیرینہ دشمنی سمیت دیگر پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔  

مزیدخبریں