ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس اہلکار گھر میں کلہاڑیوں کے وارسے قتل

deadbody
کیپشن: deadbody
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:کاہنہ کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے  پولیس اہلکار کو قتل کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق عبدالقیوم نامی پولیس اہلکار کو نامعلوم افراد نے بے دردی سے قتل کیا۔مقتول کو گھر میں کلہاڑیوں کے وار کرکہ قتل کیا گیا-پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

اب پولیس اہلکار کے قتل کا کیا محرک تھا یہ بات تو تحقیقات کے بعد ہی پتہ چلے گی لیکن روز بروز قتل و غارت  اور جرائم کی وارداتیں سوالیہ نشان ہیں۔

 گزشتہ روز بھی  شمالی چھاؤنی کے علاقے طیب گارڈن میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے 28سالہ نوجوان کو قتل کردیا تھا۔ پولیس کے مطابق شمالی چھاؤنی کےعلاقے طیب گارڈن میں 28سالہ وقاص گھر کی دہلیز پر کھڑا تھا کہ دو موٹر سائیکل سوار ملزم نے فائرنگ کی جس کے باعث وقاص شدید زخمی ہو گیا، نوجوان کو زخمی حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا، پولیس کا کہنا تھا کہ  دیرینہ دشمنی سمیت دیگر پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  ساندہ میں بھی نوجوان کو نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر قتل کردیا تھا،محمد وقاص ولد نصیر احمد طیب ٹاؤن ڈوگر مارکیٹ کا رہائشی تھا، مقتول پان سگریٹ کا ہول سیل ڈیلر تھا  اور گھر میں گودام بنا رکھا تھا۔رات گئے نامعلوم افراد نے گھنٹی بجھائی دروازہ کھلتے ہی زبردستی اندر گھس گئے اورمزاحمت پر وقاص کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔