(علی رامے) ایپکا پنجاب کے دوسرے دھڑے نے بھی بزدار حکومت کے خلاف احتجاج کی کال دے دی، حاجی ظفر علی خان گروپ نے احتجاج سے قبل ایپکا لاہور اور پنجاب کا اجلاس طلب کرلیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے کے باعث سرکاری ملازمین کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔حاجی ارشاد گروپ کی جانب سے آج اسپیکر پنجاب اسمبلی کے گھر کا گھیراؤ کیا گیا جبکہ دوسری جانب حاجی ظفر علی خان گروپ کی جانب سے بھی لاہور میں احتجاج کی کال دے دی گئی ہے ۔ ڈی پی آئی کالجز/سیکنڈری پنجاب نیو انارکلی نزد اولڈ کیمپس پنجاب یونیورسٹی مال روڈ کے دفتر میں ایپکاکا اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے, جس کی قیادت مرکزی جنرل سیکرٹری ایپکا پاکستان چوہدری خالد جاوید سنگھڑا کریں گے۔
اجلاس میں پنجان یونین، ایپکا،پروفیسر یونین اور مختلف یونین کے سربراہ شرکت کریں گے۔ ایپکا کی طرف سے صوبائی صدر ایپکا پنجاب ظفر علی خان,جنرل سیکرٹری ایپکا پنجاب طاہر رضا شاہ, لاہور ڈویژن کے صدر چوہدری مختار احمد گجر, جنرل سیکرٹری ایپکا لاہور ڈویژن ایم ضیاءاللہ چوہدری شرکت کریں گے۔