سونے کی قیمتوں نے ایک مرتبہ پھر نئی تاریخ رقم کردی

24 Jun, 2020 | 06:03 PM

Malik Sultan Awan
Read more!

(شہزاد خان) شہر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، بدھ کے روز 1500 سو روپے مزید اضافے کے بعد سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 1 لاکھ پانچ ہزار 400 روپے پر پہنچ گیئں۔ جیولرز برادری اور خواتین صارفین سونے کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں سے شدید پریشان ،صرافہ بازاروں ویران ہوگئے۔

ایک جانب ڈالر کی اونچی اڑان تو دوسری طرف سونے کی قیمتوں میں تباہ کن اضافے کا سلسلہ جاری ہے ۔بدھ کے روز سونا مزید 1500 روپے مہنگا ہوکر ملکی نئی بلند ترین سطح 1 لاکھ 5 ہزار 400 روپے پر پہنچ گیا۔
اسی طرح بایئس قیراط فی تولہ سونے کی قیمتیں بھی ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 96616 پر پہنچ گی عالمی مارکیٹ میں ایک ہی روز کے دوران 8 ڈالر بڑھ کر فی اونس سونا 1778 ڈالر کا ہوگیا۔ جیولرز نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سونے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے تجارت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔سیل نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے اور کاریگر بڑی تعداد میں بے روزگار ہورہے ہیں۔

دوسری جانب اکبری منڈی اور اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں کا مسلہ جوں کا توں برقرار ہے، اوپن مارکیٹ میں چینی کی سرکاری قیمت 70 روپے فی کلوگرام کا اطلاق نہ ہوسکا۔ریٹلرز چینی 80 روپے فی کلوگرام تک فروخت کررہے ہیں اور ضلعی انتظامیہ نے بھی اب چپ کی چادر اوڑھ لی ہے۔
ضلعی انتظامیہ اکبری منڈی اور اوپن مارکیٹ میں چینی کی سرکاری قیمت کا اطلاق کرانے میں یکسر ناکام ہوگی ہے۔سرکاری ریٹ لسٹ کے برعکس اکبری منڈی میں بھی چینی 78 روپے فی کلوگرام تک فروخت کیجارہی ہے اور شہر کی اوپن مارکیٹ میں چینی 80 روپے فی کلوگرام تک فروخت ہورہی ہے۔
سرکاری ریٹ لسٹ کے برعکس دس روپے اضافی قیمتوں پر چینی فروخت ہونے کے باوجود ضلعی انتظامیہ نے معنی خیز چپ سادھ رکھی ہے اور افسران بھی موجودہ صورتحال کے سامنے ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں۔شہریوں نے سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق چینی فروخت نہ ہونے پر ضلعی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے شہری کہتے ہیں اگر ضلعی انتظامیہ سرکاری ریٹ لسٹ کا نافذ العمل نہیں کراسکتی تو اسے جاری کرنے کی زحمت بھی نہ کرے۔

مزیدخبریں