محکمہ ایکسائز نے لاہوریوں کو خوشخبری سنادی

24 Jun, 2020 | 05:57 PM

M .SAJID .KHAN

(علی ساہی)اپوائنٹمنٹ مینجمنٹ سسٹم کے تحت گاڑیوں کی رجسٹریشن ،ٹرانسفر اورٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کے مزید دفاتر کھولنے کا فیصلہ کیاگیا،صوبائی وزیرایکسائزحافظ ممتازکا کہنا ہے کہ جولائی کے اختتام پرسمارٹ کارڈز اور نمبرپلیٹس کااجراشروع ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرایکسائزحافظ ممتازکاکہناہےکہ صوبہ بھرمیں40فیصدگاڑیاں لاہوراور60فیصددیگراضلاع میں رجسٹرڈہورہی ہیں،آن لائن اپوائنٹمنٹ سسٹم کےتحت40ہزارگاڑیاں رجسٹرڈہوچکی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس کےباعث شہریوں کی مشکلات کااحساس ہے،صرف آن لائن وقت لینےوالےشہری دفترآئیں تاکہ مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

حافظ ممتاز کا مزید کہنا تھا کہ نمبرپلیٹ کاکنٹریکٹ تیارہوچکاہے،جولائی کےآخرمیں اجراہوگا،سمارٹ کارڈکی تاخیرکامسئلہ بھی جلدحل ہوجائیگاجبکہ آن لائن ٹوکن ٹیکس ادائیگی پر5فیصدرعایت ملےگی۔صوبائی وزیرایکسائزحافظ ممتاز نےفریدکورٹ ہاؤس میں اپوائنٹمنٹ سسٹم کے نتائج کےحوالے سے دورہ کیا۔ ڈائریکٹر راناقمرالحسن نے بریفنگ دی۔انکامزیدکہنا تھا کہ شہری کرپشن کاخاتمہ کرنے کے لئےآن لائن سسٹم کاحصہ بنیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئےچندروزقبل گاڑیوں کی  رجسٹریشن کے لئےاپوائٹمنٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کروایا گیا،گزشتہ روز بغیراپوائٹمنٹ مینجمنٹ روزانہ درجنوں  رجسٹریشن ،ٹرانسفر اورٹیکسز کی ادائیگی کے اضافی چالان نکالنے والے 6افسران واہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔ڈائریکٹرایکسائزریجن سی رانا قمرالحسن نےسسٹم چیک کرتے ہوئے اضافی چالان نکالنےپر6افسران کو فارغ کردیا۔

اہلکاروں میں عادل سلیم ڈیٹا پراسسنگ افسر، موٹر کلرک محمد شکران ،محمد احسن خان،اشتیاق احمد،نثارالمصطفی جونئیر کلرک کومعطل کیا اوران کو ڈائریکٹریٹ رپورٹ کرنےکاحکم دیا،سسٹم میں چیکنگ کے دوران یہ بات سامنےآئی تھی کہ روزانہ کی بنیاد پراپوائمنٹ مینجمنٹ سسٹم بکنگ کے علاوہ بھی 50سے60اضافی چالان نکالےجارہے تھے۔

مزیدخبریں