ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دورہ انگلینڈ، متبادل کھلاڑیوں کے ناموں پر غور شروع

 دورہ انگلینڈ، متبادل کھلاڑیوں کے ناموں پر غور شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حافظ شہباز علی) دورہ انگلینڈ کے لئے قومی کرکٹرز لاہور میں اکٹھے ہوگئے، کل کھلاڑیوں کی دوسری کوویڈ ٹیسٹنگ ہو گی، متبادل کھلاڑیوں کے ناموں پر بھی غور جاری ہے۔

دورہ انگلینڈ کے لئے قومی ٹیم کی روانگی کے معاملات حتمی مراحل میں داخل ہوگئے۔کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ کے مقامی ہوٹل میں جمع ہونے کے بعد تمام کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ کے اراکین کی دوسری کوویڈ ٹیسٹنگ کی جائے گی ، دوسری ٹیسٹنگ میں کسی کھلاڑی کا ٹیسٹ پازیٹیو آگیا تو اسے بھی سیلف آئسو لیشن میں بھیج دیا جائے گا۔
دوسری طرف دس کھلاڑیوں کے ٹیسٹ پازیٹیو آنے کے بعد ان کے متبادل کھلاڑیوں کے ناموں پر غور جاری ہے ، مشاورت کے بعد قومی سلیکشن کمیٹی کے اراکین نے چیف سلیکٹر مصباح الحق کو کھلاڑیوں کا انتخاب کرنے کا اختیار دے دیا ،  چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق ابتدائی طورپر طویل فارمیٹ کے کھلاڑیوں کے ناموں پرغور کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اعلان کردہ چار ریزرو کھلاڑیوں بلال آصف ، محمد نواز ، محمد موسی اور ظفر گوہر کے ساتھ ساتھ سمیع اسلم ، ذیشان ملک ، احسان عادل ، جنید خان اور تابش خان ، عدنان اکمل ، ذیشان اشرف، اور روحیل نذیر کے ساتھ ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ میں نمایاں کھلاڑیوں کے ناموں پر بھی غور کیا جارہاہے ۔
قومی کرکٹ ٹیم شیڈول کے مطابق 28 جون کی صبح انگلینڈ روانہ ہو گی،ٹیم انگلینڈ میں تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer