ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایم ایس افسران کی سنی گئی

پی ایم ایس افسران کی سنی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)پی ایم ایس افسران کے لئے اچھی خبر آگئی، پنجاب حکومت نے پی ایم ایس افسران کواگلےگریڈمیں ترقی دینےکافیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب حکومت نےصوبائی مینجمنٹ سروس(پی ایم ایس) افسران کواگلےگریڈمیں ترقی دینےکافیصلہ کر لیا ہے ،اس حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری شوکت علی کی فوری پروموشن بورڈ منعقد کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ پی ایم ایس تھری بیج کے18افسران کوگریڈ18میں ترقی ملےگی۔ پروموشن بورڈ کے ہونیوالے اجلاس کی صدارت ایڈیشنل چیف سیکرٹری شوکت علی کریں گے۔ پروموشن بورڈ میں سیکرٹری سروسز شہریار سلطان،سیکرٹری ریگولیشن احمدعلی کمبوہ سمیت دیگر متعلقہ افسران شریک ہوں گے۔

گزشتہ ماہ پنجاب حکومت کی جانب سے اہم فیصلہ کیا گیا تھا جس میں ایم پی ڈی ڈی کورس مکمل کرنےوالے پی ایم ایس افسروں کو ایڈیشنل سیکرٹری لگانے پر غور کیا گیا، اس حواکے سےمحکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے ورکنگ شروع کری تاکہ گریڈ 19 کے افسروں کی کمی کو جونیئر افسروں کو اگلے گریڈ میں تعینات کرکے پورا کیا جائے۔مختلف محکموں میں ایڈیشنل سیکرٹری لگائے جانے والوں میں زاہد منظور، عبدالرؤف، امان اللہ خان، عارف رحیم، صائمہ یونس، زاہدہ منظور اور کاشف منظور شامل تھے۔

گزشتہ ماہ پی ایم ایس پی ایم ایس آفیسرز ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صوبے کے عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی، انسانی وسائل کی بہتر تنظیم اور پی ایم ایس افسران کی فلاح و بہبود کے مختلف امور زیرِ غور آئے۔ اجلاس میں اس امر کی بطور خاص نشاندہی کی گئی کہ موجودہ چیف سیکرٹری پنجاب اعظم سلیمان خان کے متعصبانہ رویے کی وجہ سے صوبے میں اچھے طرزِ حکمرانی (good governance) کی منزل کا حصول ایک خواب بنتا جا رہا ہے۔

پنجاب میں دستیاب انسانی وسائل کو نہایت جانبدارانہ انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز اور انتظامی سیکرٹریز وغیرہ کی کلیدی اسامیوں پر صرف اور صرف ڈی ایم جی افسروں کو تعینات کیا جارہا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer