(سٹی42)انسان جتنی مرضی عیش وعشرت حاصل کر لے،کاروباری افراد،کرکٹر، فنکار،اداکار خواہ کسی بھی شعبے سے تعلق رکھتا ہو اس کو جسمانی طور پر رتندرست رہنے کے لئے کھیل کود اور ورزش جیسی دیگر سرگرمیاں کرنی پڑتی جس سے وہ ہشاش بشاش رہتا، ایک ایسی ہی ویڈیو بالی ووڈ کے نامور اداکار نواز الدین صدیقی کی وائرل ہوئی جس میں وہ کھیتی باڑی کرتے نظر آئے۔
تفصیل کے مطابق سوشل میڈیا پر آئے روز بے شمار دلچسپ اور سبق آموز خبریں دیکھنے کو ملتی ہیں، جو انسان کی سوچ پر گہرے نقش مرتب کرتیں ہیں اور زندگی میں آگے بڑھنے کا حوصلہ پیدا کرتیں،نواز الدین صدیقی جو کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں اور اپنی اچھی اداکاری کی بدولت ان کے مداح بھارت ،پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں موجود ہیں، گزشتہ روز ان کی ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ کھیتی باڑی کرتے ہوئے نظر آئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بالی ووڈ کے مقبول ترین اداکار نوازالدین صدیقی کی اپنے آبائی گاؤں میں کھیتی باڑی کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ ویڈیو میں46 سالہ اداکارکام کرنے کے بعد ہاتھ منہ دھوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ویڈیو سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ دن بھر کھیتوں میں مشقت کرنے سےاداکار کے کپڑوں پر مٹی اور پسینے کے نشانات ہیں اور وہ نہر کے پاس بیٹھ کر شام کے وقت منہ دھو رہے ہیں۔
ٹویٹر پر ویڈیو شئیر کرتے ہوئے نواز الدین صدیقی کا کہناتھا کہ آج کے دن کی مشقت کا اختتام ہوا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے سر پر کپڑا باندھا اورسفید ٹی شرٹ پہنی ہوئی ہے، اداکار نےنہر کے پانی سے ہاتھ منہ دھویا اور گھر کےلئے روانہ ہو گئے۔
نوازالدین صدیقی متعدد انٹرویوز میں اس بات کا انکشاف کرچکے ہیں کہ انہیں اپنے آبائی گاؤں میں کھیتی باڑی کر کے قلبی سکون حاصل ہوتا ہے۔اداکار کا اس بارے میں کہنا ہے کہ بہت چھوٹی عمر سے کاشت کاری شروع کر دی تھی، وہ خود بھی کسان رہ چکے ہیں اس لیے ان کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں۔ان کےوالد نواب الدین صدیقی خود بھی ایک کسان تھے۔