صوبائی دارالحکومت میں تیز آندھی اور بوندا باندی سے موسم خوشگوار

24 Jun, 2020 | 08:50 AM

Shazia Bashir

صوبائی دارالحکومت لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی اور بوندا باندی، ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا، جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے لاہور میں درجہ حرارت 45 تک جانے کی پیشگوئی کردی اور آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہونے کا امکان ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق لاہورشہر میں بارش ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا، مطلع آبرآلود اور آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہونے کا امکان ہے، آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

موسم کا حال بتانے والے محکمے کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب صبح کے وقت 70 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شام کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا کے کہ جمعرات کے روز شہر کا موسم جزوی طور پر آبرلود رہنے سے بارش کا بھی امکان ہے۔     

دوسری جانب کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث ٹریفک میں کمی اور فیکٹریوں کی بندش سے باغوں کے شہر  لاہور کی فضا میں 10 سال بعد بڑی تبدیلی رونما ہوئی ہے،  شہر میں فضائی آلودگی کم ہوگئی ہے، پہلی بار صوبائی دارالحکومت  لاہور میں   ائیرکوالٹی انڈیکس انتہائی کم ریکارڈ کیا گیا ہے، شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس  50  تک پہنچ گیا ہے، شہر  کو  مسلسل گرین لائن میں شامل کیا جا رہا ہے۔

 

  یاد رہے کہ  لاہور کو آلودہ ترین شہر کہا گیا تھا، آلودگی دنیا بھر کا مسئلہ ہے، وہ چاہے فضائی ہو،  آبی ہو، موسمیاتی ہو یا پھر زمینی لیکن شہر  لاہور میں دیگر آلودگیوں کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے، انسانی سرگرمیوں کو اس آلودگی کی بڑی وجہ کہا جاسکتا ہے۔

 

مزیدخبریں