کثیر المنزلہ عمارتوں کی اونچائی 300 فٹ رکھنے کی تجویز

24 Jun, 2020 | 10:27 AM

Sughra Afzal

لوئر مال (رائو دلشاد)'' بلدیہ مستحکم، پنجاب مستحکم '' پالیسی کے تحت بلڈنگ بائی لاز 2020 مرتب کرنے کا فیصلہ، میٹروپولیٹن کارپوریشن نے ہائی رائز بلڈنگ، رہائشی، کمرشل اور انڈسٹریل بلڈنگز پلانز کی سکروٹنی میں جدت کیلئے تجاویز کی تیاری شروع کردی، ہائی رائز بلڈنگ کی زیادہ سے زیادہ 300 فٹ اونچائی کی تجویز دی گئی۔

میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ہیڈکوارٹر مزمل اشتیاق کی زیر صدارت اجلاس میں میٹروپولیٹن کارپوریشن شعبہ پلاننگ کے ایم او پیز کی مشاورت سے بلڈنگ بائی لاز سے تجاویز طلب کی گئیں، ایم او پلاننگ مزمل اشتیاق نے بلڈنگ بائی لاز 2020 پر بریفنگ دی۔

 اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے کنسٹرکشن سیکٹر کے نظریے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے بائی لاز مرتب کیے جارہے ہیں، شہر میں ہائی رائز بلڈنگ کی تعمیر کی حوصلہ افزائی اور گرین ایریاز کو محفوظ بنایاجاسکے گا۔

 اس موقع پر ایم او پلاننگ علامہ اقبال زون ڈاکٹر رائے امتیاز، ایم او پی سمن آباد زون عنصر عنایت، مصطفیٰ معظم، ایم او پی شالامار نرگس زاہد، ایم او پی عزیز بھٹی زون معصوم اکرم، ایم او پی واہگہ زون فریحہ امین ،ایم او پی قراة العین، ایم او پی داتاگنج بخش زون سمیرا چوہان، ایم او پی راوی زون شگفتہ فردوس ، ایم او پی گلبرگ سدرہ آصف سمیت دیگربھی موجود تھے۔

 

دوسری جانب کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کیپٹن (ر) سیف انجم نے ایم سی ایل کے کنٹرولڈ ایریاز کے 11 میگا تعمیراتی یونٹس تعمیر کرنے کی اجازت دے دی جبکہ  4 ہاؤسنگ، کمرشل اور انڈسٹریل بلڈنگ پلانز پر اعتراضات لگا کر مؤخر کردیئے۔

واضح رہے کہ 11 جون کو چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے ای بلڈنگ پلان پراجیکٹ کو نافذ کرنے کی منظوری دی  تھی، ذرائع کے مطابق بلڈنگ کمپلیشن سرٹیفکیٹ 30 روز، لینڈ یوز کنورژن سے متعلق 45 روزمیں فیصلہ کرنا لازم قرار دیا گیا.

مزیدخبریں